Poetry In Urdu

Love Poetry In Urdu 2022 | Romantic Shayari

Best True Love Poetry In Urdu plays a major role to explain your true feelings that you do not want to hide.

Love Poetry In Urdu allows readers to express their inner feelings with the beautiful love poetry in urdu for girlfriend. Romantic poetry & love shayari in urdu is popular among people who love to read good shayari.

Love Poetry In Urdu

Love Poetry In Urdu

جیسے کوئی چھوڑ نہیں سکتا اپنا مذہب، ایسا ہی کچھ عقیدہ رکھتے ہیں ہم تیرے لئے!
کسی کو جی بھر کے محسوس کر لینا بھی محبت ہے!
اپنے دل سے نکالو تو مانوں، یوں چھوڑ جانا تو کوئی کمال نہیں!
تم میری روح کی آواز ہو، خاص نہیں تم بہت خاص ہو!
آج تمہارے لبوں کی نیت کر کے، ایک خوبصورت گلاب چوما ہم نے!
کوئی بتلاو اک عمر کا بچھڑا محبوب، اِتفاقاً کہیں مل جائے تو کیا کہتے ہیں؟
کیوں بار بار پوچھتے ہو پیار کی منزلیں؟ کہا نا۔۔۔ آخری سانس تک تیرے ہیں!
بات بات پے مُسکراتے ہو کیوں بار بار؟ جان لینے کے طریقے تو اور بھی ہیں!
دُور رہ کر بھی جو سمایا ہے میری روح میں، پاس والوں پر وہ شخص کتنا اثر رکھتا ہو گا!
جس گھڑی تم سے بات ہوتی ہے، وہی گھڑی میری کائنات ہوتی ہے!
Love Shayari

romantic poetry in urdu

پچھلے پہر کی رات ڈراتی رہی مجھے اک اجنبی کی یاد ستاتی رہی مجھے
سوئی ہوئی تھی میں تو حسیں گل کی گود میں تتلی تمہارے شعر سناتی رہی مجھے
اب تک وہ تیرے پیار کی لذت نہیں گئی ہر وقت سینے سے جو لگاتی رہی مجھے
دیکھا تو اس کی آنکھ میں تصویر تھی مری جو زندگی کے خواب دکھاتی رہی مجھے
ہر دم میں تیرے عشق میں شعلہ بنی رہی ہجرت میں تیری یاد جلاتی رہی مجھے
کيا خبر اِک نَظر ہی پڑ جائے ہم تمہارے ليئے ہی سنورتے ہيں
آگ ایسی لگی تھی سینے میں آنکھ سے دل میں وہ اتر نہ سکا
آیا کچھ اس ادا سے کہ پلکیں بھیگو گیا جھونکا تیرے خیال کا کتنا شدید تھا
وہ سامنے تھا مگر اُس کو نِگاہ چُھو نہ سکی یہ احترام کی حد تھی یا حوصلہ کا کمال
تیری آنکھوں کی قسم زندگی سمجھا ہے تجھے تجھ کو کچھ سوچ کہ سانسوں میں شراکت دی ہے
Romantic Shayari

love shayari urdu

وشمہ میں ساتھ ساتھ تھی فصلِ بہار کے خوشبو کلی کلی پہ سجاتی رہی مجھے
وہ رغبت کے قصّے اور یہ الفت کی باتیں مگر پھر بھی محبّت کا بھروسہ کچھ نہیں
جہاں سے ٹُوٹ جائے گا وہیں سے جوڑ لیں گے دِل
قیدکر رکھا تھا دل کے نہاں خانوں میں اب خوش ہو جا ؤ کہ آزاد کر دیا ہے تمہیں
کبھی تمہاری یاد کا کوئی تارا ٹمٹماتا تھا وقت رفتار میں بھی دل نہ بھول پاتا تھا
کچھ دیر سے ہی سہی مگر سمجھ گیا ہے سنو !دیا تمہاری یاد کا بھی اب بجھ گیا ہے
فضاؤں کی ایسی کفالت کروں میں ہواؤں سے ہر دم شرارت کروں میں
ملی پر، بہت مشکلوں سے ملی ہے محبت سے کیا اب شکایت کروں میں
جو رہتا ہے دل میں ، اسے مجھ کو دے دے خدا ! تیری ہر دم عبادت کروں میں
اندھیروں نے ہر سو بھرے ہیں اندھیرے ستاروں سے کیسے تجارت کروں میں

love poetry in urdu romantic

Love Quotes
وہ بیٹھا ہے راہوں میں سولی سجائے تو رسموں سے کیسے بغاوت کروں میں
مجھے چاہنے والے دل میں مکیں ہیں محبت کی سب میں تلاوت کروں میں
یہ دل تیرے قدموں میں رکھ بیٹھی وشمہ بتا اور کیسے محبت کروں میں
تم ا بتدا تو کرو محبت کی ہم انتہا نہ کر دے عشق کی تو کہنا
مِیرا عِشقّ ہُوا نہ کَامِل، سُرخُرو تُو بھی نہ ہوگا مَر تو میں جاؤں گا ایک دِن، جَاوِداں تُو بھی نہ ہوگا
معصومیت کا کچھ ایسا انداز تھا میرے صنم کا اُسے تصویر میں بھی دیکھوں تو پلکیں جُھکا لیتی ہے
دیکھو یہ کسی اور کی آنکھیں ہیں کہ میری دیکھوں یہ کسی اور کا چہرہ ہے کہ تم ہو
آنکھوں کے قریب تو نہیں لیکن میرے دل کے بہت قریب ہو تم
اُس کی آنکھوں میں نظر آتا ہے سارا جہاں مجھے مگر اُس کی آنکھوں میں خود کو کبھی دیکھا ہی نہیں
تیری انگلیاں کھیلتی رہیں میرے بالوں سے ہم دونوں رات کو شبنم کی اوس پر سوئے

sad love poetry in urdu

اور جا کے کروں گا شکایت رَبِ کریم سے تیری بیوفائی کی کہ گنہگار تو میں بھی ہوں مگر، جَنت میں تُو بھی نہ ہوگا
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگا آسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
چھوٹ جائے زمانہ کوئی غم نہیں ہاتھ تیرا رہے بس میرے ہاتھ میں
محبت کیا ہے اہلِ علم جانیں ہمیں عادت تمہاری ہو گئی ہے
یہ شِراکت بھی کیسے سہہ لوں کہ چُھو رہی ہیں ہوائیں تم کو
کھو نہ جاؤں کہیں زمانے میں اپنے ہاتھوں میں میرا ہاتھ رہنے دو
روٹھے ہو تو مجھ پر کوئی تہمت نہ لگانا کس کس کو بتاؤں گا میں ایسا تو نہیں ہوں
تم جو پوچھو اپنی اہمیت مجھ سے تو سُنو اِک تم کو جو چُرا لوں تو زمانہ غریب ہو جائے
صاحب تمہیں معلوم نہیں اندازِ محبت دل خود ہی جھک جاتا ہے جھکایا نہیں جاتا
اور تو پرانی باتیں یاد نہیں مجھے ہاں وہ تیری گردن پہ تِل ہوا کرتا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *