New Eid Poetry In Urdu | Best Eid Shayari Urdu
Eid poetry In Urdu: Eid is a worldwide celebration and festival In Islam. During the calendar year… there are two official holidays celebrated within Islam (the other being Eid al-Adha). Eid ul Fitr, which means ‘Holiday of Breaking the Fast’. The Eid prayer is performed by the congregation in an open area such as a field, community center, or mosque.
Eid poetry In Urdu: Read our best eid poetry in urdu and share it to your friends. People love to share eid shayari to their friends and relatives on this occasion. Enjoy the happy moments of Eid. Search On Google.

Eid Poetry In Urdu
آو مل کر مانگیں دعائیں ہم عید کے دن باقی رہے نہ کوئی بھی غم عید کے دن ہر آنگن میں خوشیوں بھرا سورج اُترے اور چمکتا رہے ہر آنگن عید کے دن
آج چاند رات ہے اور میں اپنے ہاتھوں میں دیکھتے ہوئے سوچ رہا ہوں کہ یہ عید کس کے نام کروں اس کے نام۔۔۔ جو دل کی دھڑکنوں میں ہے یا پھر اس کے نام جو ہاتھوں کی لکیروں میں ہے
صدا ہنستے رہو جیسے ہنستے ہیں پھول دنیا کے سارے غم تمہیں جاے بھول چاروں طرف خوشیوں کے گیت اسی اُمید کے ساتھ یار تمہیں مبارک ہو عید
دن بھر خفا تھی مجھ سے مگر چاند رات کو مہندی سے میرا نام لکھا اس نے ہاتھ پر
غم کے ماروں کے لیئے درد کا سامان بنا شام کی گود میں وہ شعلہ نما عید کا چاند
چاند کو دیکھا تو یاد آگئی صورت تری ہاتھ اٹھے ہیں مگر حرف دعا یاد نہیں
اللہ کرے کہ تم کو مبارک ہو روز عید ہر راحت و نشاط کا ساماں لیئے ہوئے
نظر جو چاند پہ کی دل میں مسکرائے تم دعا کو ہاتھ اٹھائے تو یاد آئے تم
کتنے ترسے ہوئے ہیں عیدوں کو وہ جو عیدوں کی بات کرتے ہیں
جن کے ملنے کا آسرا ہی نہیں عید ان کا خیال لاتی ہے

eid mubarak urdu
میرے قریب آئی نہ اب تک بہار عید مدت سے ہے جہاں میں مجھے انتظار عید
مجھ کو تیری نہ تجھے میری خبر جائے گی عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
نہ جانے میرا تصور تھا یا فریب نظر ہلال عید میں بھی تم مجھے نظر آئے
وفا کا سندیس لے کر اترے تمہارے آنگن میں گواہ رفاقتوں کا محبتوں کا بن کر ہلال عید
کتنی مشکل سے فلک پر یہ نظر اتا ہے عید کے چاند نے بھی انداز تمہارے سیکھے
ایک لمحے کو کبھی میں تجھے دیکھا تھا عمر بھر میری نظر میں نہ جچا عید کا چاند
خود تو آتے نہیں یاد چلی آتی ہے عید کے روز مجھے یوں نہ ستائے کوئی
ہلال عید بھی نکلا تھا وہ بھی آئے تھے مگر انہی کی طرف تھی نظر زمانے کی
مزہ بہار کہن کا چکھا ہی جاتی ہے ہم اہل ہوں کہ نہ ہوں عید آ ہی جاتی ہے
جب تو نہیں تو عید میں رنگ وفا نہیں سب قسمتوں کے کھیل ہیں تجھ سے گلہ نہیں

eid poetry
پلکوں پہ حسرتوں کے ستارے سجالیئے اس دھج سے خواہشوں نے کیا اہتمام عید
عید کا چاند ہے خوشیوں کا سوالی اے دوست اور خوشی بھیک میں مانگ سے کہاں ملتی ہیں دست سائل میں اگر کاسئہ غم چیخ اٹھے تب کہیں جا کے ستاروں سے گراں ملتی ہیں
عید کے چاند ! مجھے محرم عشرت نہ بنا میری صورت کو تماشائے الم رہنے دے مجھ پہ حیراں یہ اہل کرم رہنے دے دہر میں مجھ کو شناسائے الم رہنے دے
یہ مسرت کی فضائیں تو چلی جاتی ہیں ! کل وہی رنج کے، آلام کے دھارے ہوں گے چند لمحوں کے لیے آج گلے سے لگ جا اتنے دن تو نے بھی ظلمت میں گزارے ہوں گے
چاند نکلا تھا مگر رات نہ تھی پہلی سی یہ ملاقات، ملاقات نہ تھی پہلی سی رنج کچھ کم تو ہوا آج تیرے ملنے سے یہ الگ بات ہے کے وہ بات نہ تھی پہلی سی
مجھکو اک خواب پریشاں سا لگا عید کا چاند میری نظروں میں ذرا بھی نہ جچا عید کا چاند آنکھ نم کرگیا بچھڑے ہوئے لوگوں کا خیال درد ِدل دے کے ہمیں ڈوب گیا عید کا چاند ،
ہیں دھنک رنگ سی لڑکیاں عید پر جیسے اُڑتی ہوئی تیتلیاں عید پر
رنگ، خوشیوں ،اُمنگوں سے آراستہ ہیں منور سبھی بستیاں عید پر
دنیا کو دکھایا ہے اک چاند جو تو نے مجھ کو بھی دکھا دے اب یہ عید نہ گزرے
عید مبارک ہو آپ کو ڈھیر ساری تعریف اور خوشیاں ملیں آپ کو لیکن جب عیدی ملے آپ کو تو پلیز آپ یاد کرنا صرف ہم کو

eid mubarak in urdu text
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
صدا ہنستے رہو جیسے ہنستے ہیں پھول دنیا کے سارے غم تمہیں جاے بھول چاروں طرف خوشیوں کے گیت اسی اُمید کے ساتھ یار تمہیں مبارک ہو عید
آنکھ نم کر گیا بچھڑے ہوے لوگو ں کا خیال دردِ دل دے کے ہمیں ڈوب گیا عید کا چاند
اللہ سے دعا گو ہوں وہ ہم سب کو اس عید پر اور آنے والی عیدوں پر اپنی رحمت کی بارش فرمائے۔ اللہ تعالی ساری دنیا کے انسانوں کو عافیت سے رکھے۔ امین
آپ کو اور آپکے گھر والو کو میری طرف سے ‘عید مبارک’ الله آپکو اور آپکے گھر والو کو ہمیشہ خوش رکھے اور کامیابی اتا کرے اور آپکی ‘رمضان کی عبادت قبول کرے – آمین
اسکی مہکی ہی یادوں کی صدا جاگ اٹھی، دور افق پر جو نظر آیا عید کا چاند…
اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنا، یہ بھی کہنا میری عید مبارک کر دے.
راہوں کی یہ شام اور یادوں کا یہ سما اپنی پلکوں میں ہرگز ستارے نہ لائیں گے رکھنا سنبھال کر تم چند خوشیاں میرے لیے میں لوٹ کے آؤں گا پھر عید منائیں گے
مبارک ہو مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے مجھے دیکھ لیا ہے کل عید ہوگی عید مبارک
عید مبارک ہو آپ کو ڈھیر ساری تعریف اور خوشیاں ملیں آپ کو لیکن جب عیدی ملے آپ کو تو پلیز آپ یاد کرنا صرف ہم کو

eid mubarak wishes in urdu
رمضان میں نہ مل سکے عید میں نظریں ملا لو ہاتھ ملانے سے کیا ہوگا سیدھا گلے ہی لگا لو
رمضان کا چاند دیکھا روزے کی دعا مانگی روشن ستارہ دیکھا آپ کی خیرت کی دعا مانگی
اپنوں کو… پرایوں کو… روٹھے ہوؤں کو… منے ہوؤں… دوستوں کو… دشمنوں کو… سب کو… سچے دل کی گہرائیوں سے… بہت بہت عید مبارک!!!
بن دیکھے اسے یا رب یہ عید نہ گزرے کر پیدا کوئی سبب کہ یہ عید نہ گزرے
دنیا کو دکھایا ہے اک چاند جو تو نے مجھ کو بھی دکھا دے اب یہ عید نہ گزرے
چاند رات کو سبھی دیکھیں ہلالِ عید کو ایک ہمارا نصیب ہی ہڈیاں تڑوا گیا ہم تھے چاند کے نظارے میں کھوئے ہوئے بس اچانک ۔۔۔۔ چاند کا ابا آگیا
شامِ عشرت سلام کہتی ہے۔۔۔۔ ہر مسرت سلام کہتی ہے۔۔۔۔۔۔ ہو مبارک تمہیں یہ عیدِ سعید میری اُلفت تمہیں سلام کہتی ہے۔
سنو الفاظ کم ہیں اور تمنّائیں ہزاروں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مبارک ہوں میری جانب سے تم کو عید کی خوشیاں
میری دعا ہے مناؤ ہزار عیدیں تم ۔۔۔۔۔ مسرتوں کی ہر گھڑی تمہیں مبارک ہو

Eid Poetry In Urdu
میرا سلامِ عید بہرحال قبول کر۔۔۔۔۔۔ اے روحِ دوست تجھے مبارک ہزار عید
کچھ اور بڑھ گیا ہے عید کے دن نازِ دوستی اے جانِ دوست عید مبارک ہو آپ کو
روٹھے ہوؤں کو منا لو پھر عید آ گئی ہے ارماں نئے سجا لو پھر عید آ گئی ہے
عید کا چاند ہے خوشیوں کا سوالی اے دوست اور خوشی بھیک میں مانگ سے کہاں ملتی ہیں دست سائل میں اگر کاسئہ غم چیخ اٹھے تب کہیں جا کے ستاروں سے گراں ملتی ہیں
عید کے چاند ! مجھے محرم عشرت نہ بنا میری صورت کو تماشائے الم رہنے دے مجھ پہ حیراں یہ اہل کرم رہنے دے دہر میں مجھ کو شناسائے الم رہنے دے
یہ مسرت کی فضائیں تو چلی جاتی ہیں ! کل وہی رنج کے، آلام کے دھارے ہوں گے چند لمحوں کے لیے آج گلے سے لگ جا اتنے دن تو نے بھی ظلمت میں گزارے ہوں گے
عید آزاداں، شِکوہِ (شی کوہ) ملک و دیں عید محکوماں، ہجوم ِ مومنیں
ہوئی عید سب نے پہنے طرب و خوشی کے جامے نہ ہوا کہ ہم بھی بدلیں، یہ لباس ِ سوگواراں
ان کے ابرؤ خمیدہ کی طرح تیکھا تھا اپنی آنکھوں میں بڑی دیر چبھا عید کا چاند
جانے کیوں آپ کے رخسار دہک اٹھتے ہیں جب کبھی کان میں چپکے سے کہا عید کا چاند
eid ul adha mubarak in urdu
اس سمت چلے ہو تو اتنا اسے کہنا باقی نہ سنیں صرف تنہا اسے کہنا ہم نے ہلالِ عید کے ہاتھ بھجوایا سندیسہ کرتا ہے تمہیں یاد کوئی بہت بار اسے کہنا
یہ دعا مانگتے ہیں ہم عید کے دن باقی نہ رہے آپ کا کوئی غم عید کے دن آپکے آنگن میں ہر روز خواہشوں بھرا چاند اُترے اور مہکتا رہے پھولوں سے چمن عید کے دن
علاوہ عید کے ملتی ہے اور دن بھی شراب گدائے کُوچۂ مے خانہ نامراد نہیں
ہوئی یہ کثرتِ غم سے تلف کیفیّتِ شادی کہ صبحِ عید مجھ کو بدتر از چاکِ گریباں ہے
تجھ کو کیا پایہ روشناسی کا جز بہ تقریبِ عیدِ ماہِ صیام
چاند دیکھا تری آنکھوں میں، نہ ہونٹوں پہ شفق ملتی جلتی ہے شبِ غم سے تری دید اب کے
دل دکھا ہے نہ وہ پہلا سا، نہ جاں تڑپی ہے ہم ہی غافل تھے کہ آئی ہی نہیں عید اب کے
کوئی عہد پیماں کوئی وعدہ کرنا عید کے دن تجدید عہد محبت کا ارادہ کرنا عید کے دن
عشق کی آگ میں، میں اکیلا کیوں جلوں حساب تو آدھا آدھا کرنا عید کے دن
پلکوں تک ہی رہنے دینا یہ آنسو تم غم نہ اور تم زیادہ کرنا عید کے دن
Pages: 1 2